PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Islamabad => AIOU => Topic started by: sb on April 29, 2020, 11:57:04 AM

Title: اوپن یونیورسٹی، اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
Post by: sb on April 29, 2020, 11:57:04 AM

اوپن یونیورسٹی، اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
اسلام آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کورونا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظرہوم اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ میں اپنے طلبہ کی سہولت کے لئے ایک بار پھر توسیع کردی۔ اب سمسٹرخزاں2019 کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے بی اے ٗ بی ایس ٗ بی ایڈ ٗ ایم اے ٗ ایم ایس سی اور ایم ایڈ کے پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات اپنی دونوں مشقیں 13مئی تک اپنے ٹیوٹرز کو ارسال کرسکتے ہیں۔مشقیں جمع کرانے کی نئی تاریخ کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں علاقائی دفاتر کے ناظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ٹیوٹرز سے پنچ شدہ نتائج حاصل کرکے 20مئی سے قبل شعبہ امتحانات کو ارسال کریں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کے سالانہ کیلنڈر میں مقررہ شیڈول کے مطابق اِن پروگرامز کے نتائج مرتب کئے جاسکیں۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ  29اپریل2020ءکو شائع ہوئی