Author Topic: Which is better for your career?  (Read 2752 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Which is better for your career?
« on: April 22, 2009, 08:13:24 PM »
Which is better for your career?
While this list of occupations following six basic things that should be taken for what could be better professionals.
(1) skills (2) education (3) intelligence
(4) trend Milano (5) Interest Hobbies (6) Environmental conditions
(1) skills
But her command of language, not to become a journalist because he could not succeed in the profession's ability to communicate well with the practice or profession of sales can be successful.
(2) Education
Education means that you have ever studied the profession should be required. Want to make your choice. Doctorhood students who wish to pre-medical group must Intermediate examination must be passed with good marks, so he could get admission in Medical College.
(3) intelligence
Intelligence essential for success in life is with education. Intelligence analysis means that their knowledge and experience to use with time. Good memory is intelligent, Hassan gave power. At least the intelligence to make resources more effectively midable. you choose a career intelligence is essential for success.
(4) trend or gradient
Girls who play sports are hobbies.
Must take into account the tendency to choose a career and the career of the priorities should be selected.
(5) Interest and Hobbies
Interest and passion is the result. in which we learn that we are interested and they're easy for us conflicting. practical life when choosing a career is very important element of interest and hobbies. one profession that adopt should be fond of him and looks interesting. work interesting and if the trend nhynrhta work. avocation as conflicting. nhynkrta that execute when a person feel tired no matter how it might be time.
(6) conditions and environment
after the tenth grade to work. this young family's economic situation after the tenth grade, and Syria can work in college or through distance education system, such as Allama Iqbal Open University can continue their education.
Rest easy things difficult for them to accept this as a fact of life and must find her way in these circumstances. Successful way of life is always a struggle.

آپ کے لیے کون سا پیشہ بہتر ہے؟
پیشوں کی اس فہرست کو بناتے وقت درج ذیل چھ بنیادی باتوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے کہ اس کے لیے کون سا پیشہ بہتر ہو سکتا ہے۔
(1) صلاحیتیں   (2)تعلیم      (3)ذہانت
(4)رجحان  میلان   (5)دلچسپی   شوق   (6)حالات ماحول
(1)صلاحیتیں
صلاحیتوں کامطلب انسان کی ذہنی اور جسمانی خوبیاں ہیں لیکن خوبیوں کا اندازہ ااس وقت ہو سکتا ہے جب ہمیں اپنی خامیوں کا احساس ہو۔ ایک نوجوان کی خواہش پائلٹ بننے کی ہے لیکن اس کی بینائی کمزور ہے اس لیے وہ پائلٹ نہیں بن سکتا۔ ایک شخص صحافی بننا چاہتا ہے لیکن اسے زبان پر عبور نہیں ہے اس لیے وہ اس پیشے میں کامیاب نہیں ہو سکتا اسی طرح اچھی گفتگو کی صلاحیت رکھنے والے وکالت یا سیلز کے پیشے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
(2)تعلیم
تعلیم کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے اب تک جو تعلیم حاصل کی ہے وہ اس پیشے کی ضرورت کے مطابق ہونی چاہیے۔ جو آپ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر کا پیشہ اختیار کرنے کی خواہش رکھنے والے طالب علم کو لازماً پری میڈیکل گروپ کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کا امتحان بہت اچھے نمبروں سے کامیاب کرنا ہوگا تاکہ اسے میڈیکل کالج میں داخلہ مل سکے۔
(3)ذہانت
زندگی میں کامیابی کے لیے تعلیم کے ساتھ ذہانت لازمی ہے۔ ذہانت کا مطلب ہے کہ اپنے علم اور تجربے کو تجزیے کے ساتھ بروقت استعمال کرنا ہے۔ اچھی یادداشت ذہانت کو حسن بخشتی ہے۔ کم سے کم وسائل کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانا بھی ذہانت کا کرشمہ ہے۔ آپ کوئی بھی کیرئیر منتخب کریں کامیابی کے لیے ذہانت لازمی ہے۔
(4)رجحان یا میلان
ہر شخص کو کوئی ایک یا چند کام آسان لگتے ہیںَ وہ دوسروں کے مقابلے میں انہیں جلد سیکھ لیتا ہے اور ان کے تکنیکی یا فنی پہلوئوں کو فوری طور پر سمجھ لیتا ہے۔ دوسروں کے مقابلے میں اسے یہ برتری اس لیے حاصل ہوتی ہے کہ اس کا رجحان اس خاص کام یا شعبے کی طرف ہوتا ہے بعض نوجوانوں کو الیکٹرونکس کے آلات سے اس قدر دلچسپی ہوتی ہے کہ وہ ان کے اسرار و رموز سے بہت جلد اور خود بخود واقف ہو جاتے ہیں۔ لڑکے گڑیوں کے کھیل میں دلچسپی نہیں رکھتے لیکن لڑکیاں وہی کھیل شوق سے کھیلتی ہیں۔
پیشے کے انتخاب میں رجحان کو لازماً مدنظر رکھنا چاہیے اور اس کے مطابق ترجیحات میں سے کیرئیر منتخب کرنا چاہیے۔
(5)دلچسپی اور شوق
بعض کام جو دوسروں کے لیے ٫٫مشکل٬٬ ہوتے ہیں وہ آپ کے لیے آسان ثابت ہوتے ہیں اور جو کام آپ کو مشکل نظر آتے ہیں دوسرے انہیں بہت آسانی سے کر لیتے ہیں۔ مشکل اور آسان کا یہ کھیل ہماری اور آپ کی ذاتی دلچسپی اور شوق کا نتیجہ ہے۔ جس کام میں ہمیں دلچسپی ہوتی ہے وہ ہم جلد سیکھ لیتے ہیں اور وہ ہمارے لیے آسان ہو جاتاہے۔ عملی زندگی کے لیے پیشے کا انتخاب کرتے وقت دلچسپی اور شوق کا عنصر نہایت اہم ہے۔ انسان کو وہی پیشہ اپنانا چاہیے جو اس کا شوق ہو اور جو دلچسپ نظر آئے۔ کام دلچسپ اور رجحان کے مطابق ہو تو وہ کام نہیںرہتا۔ مشغلہ بن جاتاہے۔ اس کام کو انجام دیتے وقت انسان تھکن محسوس نہیںکرتا خواہ اس میں کتنا ہی وقت صرف کیوں نہ ہو۔
(6)حالات اور ماحول
انسان کے حالات اور اس کا ماحول اس کی زندگی کو متاثر کرتے ہیں یہ پیشے کے انتخاب میں بھی آپ کے فیصلے پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ مثلاً کم وسائل رکھنے والے ایک نوجوان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے دسویں جماعت کے بعد کوئی ملازمت کرے۔ ایسا نوجوان اپنے خاندان کے معاشی حالات کی وجہ سے دسویں جماعت کے بعد ملازمت کر سکتا ہے اور شام کے کالج میں یا فاصلاتی نظام تعلیم مثلاً علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ذریعے اپنی تعلیم جاری رکھ سکتا ہے۔
حالات مشکل ہوںیا آسان ان کو زندگی کی حقیقت سمجھ کر قبول کرنا چاہیے اور انہی حالات میں اپنا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ کامیاب زندگی کا راستہ ہمیشہ جدوجہد سے ملتا ہے۔
/size]
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"