Author Topic: انٹر نتائج: پنجاب کالجز کی 49 پہلی‘ 60 دوسری پوزیشنز  (Read 297 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

انٹر نتائج: پنجاب کالجز کی 49 پہلی‘ 60 دوسری پوزیشنز
 لاہور : پنجاب کے تمام بورڈز نے حکومتی فارمولا کے تحت گزشتہ دنوں انٹر میڈیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ رزلٹ کی تیاری Covid-19/Promotion Policy 2020 کے تحت عمل میں لائی گئی۔پنجاب گروپ آف کالجز نے ہر سال کی طرح اس بار بھی شاندار کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھا۔کل 158 میں سے 49 پہلی پوزیشنز،60 دوسری اور 49 تیسری پوزیشنز پنجاب کالجز کے حصے میں آئیں۔لاہور بورڈ میں کل 23،فیصل آباد بورڈ 18،ملتان بورڈ 16،گوجرانوالہ بورڈ 23، بہاولپور بورڈ 22،ساہیوال بورڈ 13،راولپنڈی بورڈ17، سرگودھا بورڈ 17 اور ڈی جی خان بورڈمیں 2پوزیشنز لیکر پنجاب گروپ سب سے نمایاں رہا۔انٹرمیڈیٹ نتائج 2020 میں کامیابی کا تناسب لاہور بورڈ میں99.43%، بہاولپور بورڈ 86.24%، فیصل آباد بورڈ 87.7%، گوجرانوالہ بورڈ 99%، سرگودھا بورڈ 89.52%، ملتان بورڈ 86.21%، بہاولپور بورڈ 86.24%اور ڈی جی خان بورڈ میں 88.89% رہا۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 25 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"