PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => IJT => Topic started by: sb on July 09, 2019, 01:43:51 PM

Title: تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کیخلاف کارروائی کی جائے :اسلامی جمعیت طلبہ
Post by: sb on July 09, 2019, 01:43:51 PM

تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کیخلاف کارروائی کی جائے :اسلامی جمعیت طلبہ
ملتان : ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی عبدالرحمٰن چوہدری ،جنرل سیکرٹری سعد سعید اور سردار عابد ڈوگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی نوجوان نسل کی تباہی کا باعٹ بن رہی ہے۔ حکومت ملک کے مستقبل کی فکر کرتے ہوئے بامقصد اقدامات کرے۔
منشیات فروش تعلیمی اداروں میں نہ صرف رہائش پذیر ہوتے ہیں بلکہ طلبہ تک منشیات کی رسائی کو آسان بناتے ہیں اور یہی لوگ ایک گروہ کی صورت میں طلبہ کو منشیات کے عادی بناتے ہیں اور قوم کی تباہی کا سبب بنتے ہیں ۔اسلامی جمعیت طلبہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔
حوالہ: یہ خبر  روز جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 09 جولائی  2019ء کو شائع ہوئی