Author Topic: تعلیمی اداروں کی بند ش کیخلاف سکول کالج اتحادکی ریلی  (Read 257 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
[/b]تعلیمی اداروں کی بند ش کیخلاف سکول کالج اتحادکی ریلی
 لاہور: تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف شاہدرہ میں آل پرائیویٹ سکول کالج اکیڈمی اتحاد کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ اگر تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اعلان نہ ہوا تو یکم دسمبر سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شاہدرہ میں آل نجی سکول کالج اکیڈمی اتحاد کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی شاہدرہ ڈگری کالج سے شاہدرہ موڑ تک نکالی گئی۔مظاہرے میں تعلیمی اداروں کے مالکان اور اساتذہ سمیت دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔ آل پاکستان پرائیویٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران چودھری واحد اور محمد اویس کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلہ تعلیم دشمنی لے مترادف ہے ۔جہاں ایس او پیزپر عملدرآمد نہیں ہورہا ،ان تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے ۔جہاں ایس او پیز پر عملدرآمد ہورہا ہے۔ ان اداروں کو چلنے دیا جائے ۔ تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں کمی بھی کی جاسکتی ہے ۔ ریلی کی وجہ سے شاہدرہ موڑ تک ٹریفک جام رہی ۔
[/size][/right]
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 28 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"