Author Topic: سرکاری سکولوں کے بجٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ  (Read 324 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرکاری سکولوں کے بجٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
لاہور: سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے خورد برد کیے جانے کا انکشاف، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فنڈز کی آن لائن منتقلی کیلئے صوبہ بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں سے آئی بی اے این نمبر مانگ لیا، فنڈز کی منتقلی کے بعد سکول سربراہان کو فنڈز کا آن لائن حساب رکھنا لازمی ہوگا۔
سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے خورد برد کیے جانے کا انکشاف ہونے کے بعد پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے سکولوں کا بجٹ آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے سکول ایجوکیشن نے فنڈز کی آن لائن منتقلی کیلئے 48 ہزار سرکاری سکولوں سے آئی بی اے این نمبر مانگ لیا ہے، تمام سکولوں کو 24 ڈیجٹ پر مشتمل انٹرنیشنل بنک اکاؤنٹ نمبر لازمی دینا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تاحال لاہور کے ایک سکول نے بھی آئی بی این نمبر فراہم نہیں کیا جبکہ لیہ اور حافظہ آباد کے 88 فیصد سکولز نے آئی بی این نمبر فراہم کردیئے، لودھراں کے 80 فیصد سکولز آئی بی این نمبر فراہم کرچکے ہیں، جبکہ پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں میں سے 17 ہزار سکولز آئی بی اے این نمبر درج کراچکے ہیں، بہاولپور، قصور اور ضلع سیالکوٹ کا ایک بھی سکول اکاؤنٹ نمبر فراہم نہیں کرسکا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آئی بی اے این نمبر فراہم نہ کرنے والے سکولوں کو فنڈز منتقل نہیں کیے جائیں گے، سکول سربراہان کو فراہم کیے جانے والے فنڈز کا بھی مکمل آن لائن حساب رکھنا ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 01 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"