Author Topic: بلوچستان سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ  (Read 643 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بلوچستان سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں کو بتدریج کھولنے کا نوٹیفکیشن جار ی کردیا۔
پرنسپلز کو کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدآمد کی ہدایت کی گئی ہے ، پیر کو سیکرٹری تعلیم ہاشم غلزئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں کے جن کالجز میں بی ایس،پولی ٹیکنک ، جی سی ٹی ، چی پی آئی(گرلز) تعلیم دی جارہی ہے
وہ 15فروری سے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے کھلیں، انٹر کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں 22فروری سے بحال ہونگی ، بلوچستان ریز یڈیشنل کالجزو کیڈٹ کالجز میں نہم ،دہم ، گیارہویں ، بارہویں جماعتوں میں تعلیمی سلسلہ 22فروری سے شروع کیا جائیگا،
 نوٹیفکشن کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں میں واقعہ بی آر سی اور کیڈٹ کالجز میں ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کا تعلیمی سلسلہ یکم مارچ سے شروع کیا جائیگا نوٹیفکیشن میں تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدآمدکرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔