Author Topic: اسکاؤٹس لوگوں کی خدمت کے لیے خودکومستعدرکھیں،حسن فیروز  (Read 1425 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


اسکاؤٹس لوگوں کی خدمت کے لیے خودکومستعدرکھیں،حسن فیروز
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عاشورہ محرم کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں اور محرم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس کے انتظامات اور شرکاء کی رہنمائی کے لیے کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے تقریباً تین ہزار اسکاؤٹس شہر بھر میں مختلف مقامات پر خدمات انجام دے رہے ہیں، گزشتہ روز سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے نائب صوبائی کمشنراورکراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے اسکاؤٹ کمشنر حسن فیروز نے صوبائی سیکرٹری کرنل (ر) شاہ علی، صوبائی کوآرڈینیٹر و ڈسٹرکٹ سیکرٹری کراچی اخترمیر، ڈپٹی سیکرٹری غلام حیدر رفعت اورآغا طاہرکے ہمراہ خدمات انجام دینے والے اسکاؤٹس کے کیمپوں کا دورہ کیا اور ان کی خدمات کو سراہاتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ وہ کسی بھی موقع پر صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ایسوسی ایشن کے افسران نے نشترپارک میں بوتراب اسکاؤٹس گروپ، پرانی نمائش پر پاک حیدری اسکاؤٹس، اثناء عشری اسکاؤٹس، امامیہ اسکاؤٹس، برہانی، حسینی اسکاؤٹس، قاسمی گارڈز، پی آئی اے، العباس اسکاؤٹس، ایڈونچر اسکاؤٹس، النجیف اسکاؤٹس گروپ کے امدادی مراکز، کھارادر میں برکاتی اسکاؤٹس، ینگ جنریشن اسکاؤٹس، علمدار اسکاؤٹس، ینگ بوائے اسکاؤٹس، پاک نائیس اسکاؤٹس، ملیر میں العربیہ اسکاؤٹس، جعفر طیارہ اسکاؤٹس، شاہ فیصل کالونی میں سوہنی دھرتی اسکاؤٹس، العصر اسکاؤٹس، کورنگی میں الانصاری، اوراورنگی ٹاؤن میں یونائیٹڈ، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ابوالحسن اور الغازی اسکاؤٹس کے کیمپوں کا دورہ کیا اور پیش آنے والی مشکلات کو دورکیا۔



شکریہ جنگ