Author Topic: لاہور کے 411 سکول ڈیفالٹر قرار  (Read 214 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
لاہور کے 411 سکول ڈیفالٹر قرار
« on: December 09, 2020, 01:05:54 PM »

لاہور کے 411 سکول ڈیفالٹر قرار
لاہور: ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی کے باعث ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر تاحال سینکڑوں اساتذہ کا پروفائل رجسٹرڈ ہی نہ ہوسکا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں اساتذہ کا پروفائل ڈیجیٹلائز کرنے کا معاملہ التواء کا شکارہے۔ذرائع کے مطابق اساتذہ کے دستاویزات ایچ آر ایم ایس پر اپ لوڈ نہ کرنے پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 411 سکولوں کو ڈیفالٹر قرار دے دیا ہے، مذکورہ سکولوں میں زیادہ تر تعداد ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کی ہے۔

سوہنا لاہور مہم، سڑکوں کی تزئین و آرائش کیلئے 10 کروڑ منظور
ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربر اہان کو پروفائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، سکول سربراہان کو ایک ہفتہ میں اساتذہ کا پروفائل رجسٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری لاہور کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب کورونا کے باعث سرکاری سکولوں میں 30 ہزار اساتذہ کی عارضی بھرتی کا معاملہ التواء کا شکار ہوگیا، ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 70 ہزار آسامیاں خالی ہیں۔خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں 30 ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیےجائیں گے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے اداروں میں چھٹیاں ہیں،تاہم اساتذہ کی بھرتیوں کا آغاز نئے تعلیمی سال سے کیا جائے گا۔لاہور میں 791 اساتذہ کی نئی بھرتی کی فوری ضرورت ہے۔اس بار خالی آسامیوں پر نئی پالیسی کے تحت مستقل کی بجائے کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"