Author Topic: فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری  (Read 269 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری
لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی، پری میڈیکل کا میرٹ ایک ہزار چھپن نمبرز رہا ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلئے پری انجینئرنگ میں داخلوں کا میرٹ 1041 نمبرز اور پری میڈیکل کا 1056 نمبرز آخری میرٹ رہا ہے۔ جنرل سائنس کا میرٹ 914، کمپیوٹر سائنس 1032 میرٹ رہا ہے۔ ایف اے کا میرٹ 937 اور کامرس کا آخری میرٹ 959 نمبرز رہا۔

فرسٹ ایئر میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ میں شامل طلباء منگل تک فیسیں جمع کرواسکتے ہیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

ادھر وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین کی زیر صدارت ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تین نئے شعبہ جات، طلبہ کو رزلٹ کارڈز کے اجراء اور داخلوں کیلئے میرٹ فامولیشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ چھ سالہ بی ایس پروگرام میں داخلوں، سالانہ امتحانات اور کارکردگی کی بنیاد پر پیشگی نتائج کے بارے میں پالیسی اکیڈمک کونسل نے منظور کر لی۔

بیوروکریسی میں تبدیلی اورمایوسی کی ہواچل پڑی
پنجاب یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے تحت فیصلہ کیا گیا۔ یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور بورڈ کی طرز پر اپنے طلبہ کو پیشگی نتائج پر مشتمل ٹرانسکرپٹس کا اجراء کرے گی۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں رجسٹریشن کے بعد یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے طلبہ احساس اور یونیورسٹی سکالرشپس کیلئے بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔

ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے اپنی طالبات کے لیے کوٹہ سسٹم مقرر کردیا ہے، دس فیصد سیٹیں میرٹ کے مطابق مختص کی گئی ہیں۔ اکیڈمک کونسل نے بی ایس پروگرامز میں قرآن پاک کی تعلیم کو ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 04اکتوبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"