Author Topic: انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے عمل کو تیز  (Read 1513 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

   انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن  کراچی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے عمل کو تیز کیا جائے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس بارے میں جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ گورنر نے آئی بی اے کو دنیا اور خطے میں اعلیٰ مقام دلوانے کے لئے اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر اور موجودہ ڈین و ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر عشرت حسین کی عملی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عشرت حسین ادارے کو دنیا کے بہترین 100 گلوبل بزنس اسکولز اور مشرق وسطیٰ اور ساؤتھ ایشیاء کے دس بہترین بزنس اسکولز میں شامل کرنے کا مشن رکھتے ہیں۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"