Author Topic: حکومت سندھ کااسکولوں کیلئے جاری کیا گیا ایس ایم سی فنڈ ضائع ہونے کا خدشہ  (Read 1532 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  حکومت سندھ کااسکولوں کیلئے جاری کیا گیا ایس ایم سی فنڈ ضائع ہونے کا خدشہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے شہری حکومت کے محکمہ تعلیم کو سرکاری اسکولوں کے لئے جاری کیا گیا 14 کروڑ روپے کا اسکول مینجمنٹ کمیٹی (ایس ایم سی) فنڈ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ فنڈ کے اجرا کے باوجود شہری حکومت کا محکمہ تعلیم اسے کراچی کے سرکاری اسکولوں کو فراہم نہیں کر سکا ہے۔ فنڈز کی عدم فراہمی سے بیشتر سرکاری اسکولوں نے سالانہ امتحانات کی کاپیاں طلبہ سے منگوانا شروع کر دی ہیں جبکہ نیوکراچی ٹاؤن کے اے ڈی او کی جانب سے طلبہ سے امتحانات کے اخراجات کے لئے 50 روپے فی طالب علم وصول کر لئے گئے ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے شہری حکومت کے محکمہ تعلیم کو اسکول مینجمنٹ کمیٹی (ایس ایم سی) فنڈ کے سلسلے میں 14 کروڑ روپے کئی ماہ قبل جاری کئے گئے تھے اور اسے کراچی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم 6 لاکھ 23 ہزار طلبہ کے لئے 3622 اسکولوں کو جاری کیا جانا تھا۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"