PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: AKBAR on December 25, 2021, 04:19:50 PM

Title: پاک فوج کی جانب سے گوادر یونیورسٹی ذہین طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم
Post by: AKBAR on December 25, 2021, 04:19:50 PM

پاک فوج کی جانب سے گوادر یونیورسٹی ذہین طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم
 کمانڈر 440 بریگیڈ بریگیڈئیر فہد منصور نے 44ڈویژن کی وساطت سے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کیا
جس میں ذہین طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے 20 لیپ ٹاپ تقسیم کئےگئےاوریونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کمپیوٹر لیب کو شمسی توانائی سےچلانےکیلئے سولرائزیشن پروجیکٹ کی مدمیں چیک دیا ۔
اس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پاک فوج کا بالعموم 44ڈیژن کا خصوصی شکریہ ادا کیا. آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی برگیڈئیر فہد منصور نےسپورٹس کےشعبےمیں بہتری لانے کے لئے پاک فوج اور یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ اورشجرکاری مہم کے جلد آغاز کااعلان بھی کیا.
انھوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو اس عزم کا بھی یقین دلایا کہ پاک فوج اور بالخصوص 44ڈویژن ہمیشہ آپکے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔