PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => PEC => Topic started by: sb on March 31, 2020, 01:06:02 PM

Title: آٹھویں جماعت تک طلباء کو بغیر امتحانات اگلی کلاس میں ترقی دینے کی تجویز
Post by: sb on March 31, 2020, 01:06:02 PM

آٹھویں جماعت تک طلباء کو بغیر امتحانات اگلی کلاس میں ترقی دینے کی تجویز

راولپنڈی :چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آن لائن کلاسز سمیت پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحانات اگلی کلاس میں ترقی دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کیلئے سائنس اور ریاضی کے مضامین کی آن لائن کلاسوں کا فیصلہ بھی کیا گیا ، بچوں کی اگلی کلاس میں ترقی چھٹیوں کے کام اور کارکردگی کی بنیاد پر دینے کی تجویز پیش کی گئی ۔اجلاس میں جماعت نہم اور دہم کے تمام مضامین کے آن لائن لیکچرز کا فیصلہ کیا گیا اور یہ بھی طے پایا کہ آن لائن لیکچرز کیبل ٹی وی پر بھی نشر کئے جائیں گے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 راولپنڈی ایڈیشن مورخہ  31مارچ2020ء کو شائع ہوئی