PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => PEC => Topic started by: sb on April 10, 2021, 07:49:56 AM

Title: پنجاب میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ملتوی
Post by: sb on April 10, 2021, 07:49:56 AM

پنجاب میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ملتوی
تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث سرکاری سکولوں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کردیا گیاہے۔
پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 18 مئی سے شروع ہوناتھے۔ اضلاع کی کارکردگی جانچے کے لئے تین مئی سے شیڈول کیے گئے امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔
 لارج سکیل اسسمنٹ میں صوبے کے پانچ ہزار سکولوں کے بچوں کو ٹیسٹ کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق امتحانات جون میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 10 اپریل2021 کو شائع ہوئی