Author Topic: آٹھویں تک امتحانات لینا یا نہ لینا اسکولوں کا اپنا فیصلہ، شفقت محمود  (Read 531 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
آٹھویں تک امتحانات لینا یا نہ لینا اسکولوں کا اپنا فیصلہ، شفقت محمود
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے آٹھویں کلاسوں کے امتحانات لینا یا نہ لینا اسکولوں کا اپنا فیصلہ ہوگا
 طلباء کو رعایت دیتے ہوئے نصاب محدود کیا گیا، ہم نے صرف اختیاری مضامین کا امتحان رکھا ہے
طلباء کو امتحانات کی تیاری کیلئے جولائی تک کا وقت دیا ہے، اے ٹو کے تقریباً 75فیصد طلباء نے امتحان دیدیا ہے ،
 کوشش ہے باقی طلباء کا یونیورسٹیوں میں عبوری داخلہ ہوجائے۔ وہ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان عبداللہ سلطان سے گفتگو کررہے تھے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ رواں سال اسکولوں میں چار ماہ کی پڑھائی ہوئی ہے
طلباء کو رعایت دیتے ہوئے 30فیصد تک نصاب محدود کیاگیا، ہم نے صرف اختیاری مضامین کا امتحان رکھا ہے تاکہ طلباء پر دباؤ کم ہو، طلباء کو امتحانات کی تیاری کیلئے جولائی تک کا وقت دیا ہے، کیمبرج نے او لیول کا امتحان ہم سے بات چیت کر کے رکھا ہے
اے ٹو کے تقریباً 75فیصد طلباء نے امتحان دیدیا ہے ، ہماری کوشش ہے باقی طلباء کا یونیورسٹیوں میں عبوری داخلہ ہوجائے،
یونیورسٹیوں سے کہہ رہے ہیں اے ٹو کے بچوں کیلئے خصوصی اجازت دیں، اے ٹو کے طلباء کا یونیورسٹیوں میں عبوری داخلہ ہوجائے گا
 جو حتمی نتائج کے بعد کنفرم ہوگا، اگر طلباء فیل ہوجاتے ہیں تو انہیں ریپیٹ کرنا پڑے گا
ایم ڈی کیٹ کی فیس پاکستان میڈیکل کمیشن لیتا ہے، ہماری کوشش ہے ایم ڈی کیٹ کے طلباء کو دسمبر کے بجائے جنوری میں جب ان کے نتائج آئیں گے
 تب considerکرلیں۔
شفقت محمود کا کہنا تھاکہ پہلی سے آٹھویں کلاسوں کیلئے کوئی مرکزی پالیسی نہیں بنائی گئی،
ان کلاسوں کے امتحانا ت لینا یا نہ لینا اسکولوں کا اپنا فیصلہ ہوگا ہماری طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے۔