PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on June 12, 2020, 01:29:17 PM

Title: زرعی یونیورسٹی :طلبا سے فیکلٹی وائرز آن لائن امتحان لینے کا فیصلہ
Post by: sb on June 12, 2020, 01:29:17 PM

زرعی یونیورسٹی :طلبا سے فیکلٹی وائرز آن لائن امتحان لینے کا فیصلہ
فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں لرننگ مینجمنٹ سسٹم ڈاؤن ہونے کی شکایات پر یونیورسٹی انتظامیہ کا اکٹھے امتحانات لینے کے بجائے طلبا سے فیکلٹی وائرز آن لائن امتحان لینے کا فیصلہ۔وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشرف نے بتایا آن لائن کلاسز ہوئیں، امتحانات بھی آن لائن ہوں گے ۔ پہلے موک ٹیسٹ لیا جائے گا تاکہ بچوں کو آن لائن کی طرف راغب کیا جائے ۔ کوئی بھی سسٹم جو سب سے زیادہ فنگشنل ہوگا اس میں امتحان لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا شیڈول کے مطابق یونیورسٹی طلبا میں 11 سے 14 جون چار دن تک طلبا کے موک ٹیسٹ ہوں گے ۔ یونیورسٹی میں سمسٹر کے 15 جون سے مڈ ٹرم امتحان ہوں گے ۔ فائنل سمسٹر کے امتحانات 29 جون سے سمسٹر کے فائنل امتحانات ہوں گے ۔ اساتذہ کو 30 جولائی تک مکمل رزلٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
حوالہ: سٹی 42 نیوز لاہور مورخہ 12 جون 2020ء