نجی اداروں نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کر دی
پشاور کے نجی اداروں کے سربراہان اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی ایک میٹنگ ڈائریکٹرکے ساتھ ٹرانسپورٹ دفتر میں ھوئی جسمیں انس تکریم کاکاخیل کے ساتھ غیور سیٹھی, یاور نصیر, اویس, ظفرلاسلام اور فضل اللہ داود زئی نے شرکت کی۔
بہت اچھے ماحول میں ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سنا گیا اور درپیش مسائل پر غور ہوا۔ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ماحول کی الودگی اور گاڑیوں کی خستہ حالت پر بات کی اور نجی اداروں نے ان بسوں کی اہمیت اور اسکول بس نہ ھونے کی صورت میں بچوں کی مشکلات اور چھوٹی گاڑیوں میں اضافے کی طرف توجہ دلائی۔
معمولات کو آگے بڑھانے اور بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے اپریشنل لیول پر ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ ھوا جس میں پی ایس ار اے, ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور اسکولوں کے نمائندے ہونگے
جو دونوں طرف درپیش مسائل کو سامنے رکھتے ہو تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ کیلئے ایک پالیسی وضع کریگی اور اسکے اوپر عمل درامد کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کریگی۔ نجی اداروں نے ٹرانسپورٹ ڈہپارٹمنٹ سے اخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کی جسپر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے غور کرنے اور تعاون کا یقین دلایا۔