PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => Topic started by: AKBAR on July 18, 2020, 04:29:07 PM

Title: پنجاب تعلیمی بورڈ میں نام کے سپیلنگ درستگی فری ہوگی
Post by: AKBAR on July 18, 2020, 04:29:07 PM
پنجاب تعلیمی بورڈ میں نام  کے سپیلنگ فیڈ‘ درستگی فری ہو گی
گوجرانوالہ: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے طلبہ اور والدین کے نام میں لفظ محمد کی درستگی فری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
بورڈ کے سافٹ وئیر میں MUHAMMAD کے سپیلنگ فیڈ کر دیئے گئے۔ گوجرانوالہ سمیت تمام بورڈز کو طلبہ و طالبات یا ان کے والد کے ناموں میں لفظ MUHAMMAD کے سپیلنگ کی غلطی بغیر فیس کے درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کمپیوٹر سسٹم خودکار نظام کے ذریعے سپیلنگ درست کرے گا۔ قبل ازیں فیس مقرر تھی۔ حکومت کی طرف سے فیس معاف کرنے پر اساتذہ اور طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔