Author Topic: انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے رول نمبر سلپس جاری کر دی گئیں  (Read 754 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
intermediate examinations Roll Number Slips have been issued

انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے رول نمبر سلپس جاری کر دی گئیں
چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ (بارہویں جماعت) وکمپوزٹ سالانہ 2021 کے پرائیویٹ و ریگولر طلبا وطالبات کی رول نمبر سلپس جاری کردیں
کنٹرولر امتحانات شہناز علوی کے مطابق ریگولر طلبا وطالبات کی رول نمبر سلپس ان کے اداروں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں
 جہاں سے وہ نکال کر اپنے ادارے کے طلبا وطالبات کو دیں گے
جبکہ پرائیویٹ طلبا وطالبات کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے گھروں کے پتہ جات پر بذریعہ ڈاک رجسٹرڈ بھیجی گئی ہیں ۔
کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2021 پارٹ سیکنڈ میں کل 113467 طلبا وطالبات شریک ہوں گے جن کیلئے جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور فیصل آباد اضلاع میں الگ الگ کل 355 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کا پہلا پرچہ10 جولائی جبکہ آخری 27 جولائی 2021 کوہو گا۔
امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈکے اختتام کے فوری بعد میٹرک کلاس دہم (پارٹ سیکنڈ) کے امتحانات شروع ہوں گے
 جس کا پہلا پیپر29 جولائی جبکہ آخری9 اگست 2021 کو ہو گا۔امتحان میٹرک پارٹ سیکنڈ کے اختتام کے بعد امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (گیارہویں جماعت) شروع ہو گا جس کا پہلا پیپر 12 اگست جبکہ آخری26 اگست 2021 کو ہو گا
اسی طرح کلاس نہم سالانہ 2021 کے امتحانات 28 اگست سے شروع ہو کر 8 ستمبر 2021کو اختتام پذیر ہوں گے ۔