Author Topic: ۸۵ سالہ بزرگ نے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی  (Read 407 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

۸۵ سالہ بزرگ نے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی
لاہور:ایوان اقبال میں لیڈز یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن کی تقریب، 871  طلبا وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں، 85 سالہ محمد عادل نے بھی اسلامک سٹیڈیز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔

لیڈز یونیورسٹی کا تیسرا کانووکیشن ایوان اقبال میں منعقد ہوا، تقریب میں چیئرمین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور، وائس چانسلر ڈاکٹر رفیق بلوچ سمیت اساتذہ ، طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چیئرمین بورڈ آف گورنرز میاں ظہور احمد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سے فارغ ہونیوالے طلبا پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔
یونیورسٹی کے محنتی اور اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کی شب و روز کی محنت سے ہی یہ مقام نصیب ہوا ہے۔

تقریب میں 871 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں، اس موقع پر 85 سالہ محمد عادل نے بھی اسلامک سٹڈیز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔
محمد عادل کا کہنا تھا کہ ڈگری حاصل کر کے خوشی ہوئی، وہ پی ایچ ڈی بھی کریں گے۔

کانووکیشن میں 5 فیکلٹیز میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر 5 طلبہ کو گولڈ میڈل بھی دئیے گئے۔
یہ خبر ( شارخ ندیم )  سٹی 42 اخبار میں مورخہ 28 ستمبر 2019 کو شائع ہوئی