جامعہ زکریا میں 2 طلبا گروپوں میں جھگڑا
ملتان :جامعہ زکریا میں سوموار کی شب2 طلبا گروپوں میں جھگڑا ہو گیا،بات تو تکرار سے بڑھی کر دست و گریبان تک پہنچ گئی، بتایا گیا ہے کہ 2 گرپوں کے طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے گیٹ بند کردیا، جس پر تو تکرار کے بعد لڑائی شروع ہوگئی پولیس موقع پر پہنچی اور تمام طلبا کو منتشر کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے کچھ عناصر شعبہ اکنامکس کے طالب علم خضر حیات کی موت کو ایشو بنا کر احتجاج کررہے تھے،ذرائع کا کہنا ہے ٹیچرز کی سیاست کے باعث یونیورسٹی کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 17 ستمبر2019ء کو شائع