زکریا یونیورسٹی :ایل ایل بی امتحان داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری
ملتان: زکریایونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایل ایل بی حصہ اول ، دوم اور سوم (3 سالہ پروگرام) اورحصہ اول ، دوم اور سوم( 5سالہ پروگرام) کے سالانہ امتحان2019کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اکتوبر، دگنی فیس کے ساتھ 30 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ، شرح فیس 4ہزارروپے ہوگی ۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 27 ستمبر2019ء کو شائع