Author Topic: ایل ایل بی پارٹ تھرڈ امتحان، سوالیہ پرچے کیساتھ ایکٹ کا کتابچہ نہ دینے پر امیدوا  (Read 948 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ایل ایل بی پارٹ تھرڈ امتحان، سوالیہ پرچے کیساتھ ایکٹ کا کتابچہ نہ دینے پر امیدواروں کااحتجاج

ملتان: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی پارٹ تھرڈ سالانہ امتحان2019ء میں انجینئرنگ کالج شعبہ میکنیکل کے سنٹر میں سوالیہ پرچے کے ساتھ ایکٹ کا کتابچہ امیدواروں کو فراہم نہیں گیا،
جس پر امیدواروں نے احتجاج کرتے ہوئے پرچہ دوبارہ لینے کا مطالبہ کیا ہے،بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز ایل ایل بی پارٹ تھرڈ لاآف سول پروسیجرکا پہلا پرچہ تھا،
جامعہ زکریا انجینئرنگ کالج شعبہ میکنیکل کے سنٹر میں سوالیہ پرچہ تقسیم کیا گیا،اس دوران امیدواروں کو متعلقہ پرچے کے ساتھ سول پروسیجر کوڈ1908فراہم نہیں کیا گیا جو کہ امیدواروں کو لازمی فراہم کرنا ہوتاہے،
یہ امر قابل ذکر ہے کہ نہ صرف ڈیٹ شیٹ بلکہ سوالیہ پرچے پر بھی درج ہوتا ہے کہ امیدواروں کو مذکورہ ایکٹ کا کتابچہ فراہم کیا جائے گا،اس کے باوجود مذکورہ سنٹر کے امیدواروں کو ڈیڑھ گھنٹے تک ایکٹ کا کتابچہ دینے بارے ٹال مٹول سے کام لیا گیا،
جب امیدواروں نے شور مچایا تو ان کو انتظار کرنے کا کہا گیا،اسی دوران پرچہ کو وقت ختم ہوگیا اس موقع پر امیدواروں نے سنٹر میں احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کا ضائع شدہ وقت ان کو اضافی دیا جائے لیکن ان سے جوابی کاپیاں واپس لے لی گئیں،
متاثرہ امیدواروں نے وائس چانسلر جامعہ زکریامنصور اکبر کنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا تعلیمی سال اور کیریئر تباہ ہونے سے بچایا جائے اور مذکورہ پرچے کا امتحان دوبارہ لیا جائے،
دریں اثناء اس حوالے سے رابطہ کرنے پر کنٹرولر امتحانات جامعہ زکریا ڈاکٹر محمد فاروق نے بتایا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی کوئی تحریری شکایت سامنے آئی تاہم وہ اس کی چھان بین کرائیں گے اور رولز کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا
حوالہ:یہ خبر روزنامہ پاکستان لاہور ایڈیشن میں ۲۶ دسمبر ۲۰۱۹ کو شائع ہوئی