Author Topic: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈ گری پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ مکمل  (Read 394 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈ گری پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ مکمل
فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مرکزی کیمپس سمیت صوبے کے 12امتحانی مراکز میں یونیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس میں 15ہزار سے زائد اُمیدواروں نے حصہ لیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپرفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے کنوینئر ایڈمشن کمیٹی ڈاکٹر شہباز طالب ساہی،پرنسپل افسرسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹرلئیق اکبر لودھی اور دیگر ذمہ داروں کے ہمراہ امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا اور اُمیدواروں کیلئے دستیاب سہولیات
اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔ یونیورسٹی میں پہلے سے جاری انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز کے ساتھ ساتھ اس سال بی ایس سی (آنرز) انوائرمنٹل سائنسز،بی ایس سی (آنرز) مائیکروبیالوجی،بی ایس سی اینیمل سائنسز،ڈیری سائنسز، بی ایس سی فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی، بی بی اے ، بی بی اے ایگری بزنس،بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی، بی ایس بائیو انفارمیٹکس،بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس سوفٹ ویئر انجینئرنگ کے علاوہ بی ایس کیمسٹری، بائیو کیمسٹری،باٹنی،فزکس اور زوالوجی میں بھی داخلے شروع کئے جا رہے ہیں۔ کنوینئر ایڈمیشن کمیٹی ڈاکٹر شہباز طالب ساہی کے دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق داخلوں کے خواہش مند نوجوان 21جولائی کو ہونے والے دوسرے انٹری ٹیسٹ میں شمولت کیلئے آن لائن رجسٹریشن 24جون سے شروع ہوگی جو 15جولائی تک جاری رہے گی۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 24جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"