PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => BZU => Topic started by: sb on July 29, 2019, 11:50:13 AM

Title: ایڈانس مٹیریل سائنسز ‘طلبہ کو جدیدتعلیم دینا مشن ہے زکریا یونیورسٹی
Post by: sb on July 29, 2019, 11:50:13 AM

ایڈانس مٹیریل سائنسز ‘طلبہ کو جدیدتعلیم دینا مشن ہے زکریا یونیورسٹی
ملتان : زکریا یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس مٹیریل سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر وحید قمر نے ’’دنیا‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے طلبہ کو ایڈانس مٹیریل سائنسز کی جدید تعلیم دینا مشن ہے ۔ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر خطہ کے طلبہ کوریسرچ کیلئے لیب کی سہولیات مہیا کی جائینگی ۔ خطہ کے طلبہ کو فارن سکالر شپ دلانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے ۔ سی پیک منصوبہ میں بڑی تعداد میں مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے ۔
جس کیلئے انجینئرز کی بڑی تعداد کی ضرورت ہوگی۔ ملک میں انجینئرنگ کی ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے کوالٹی ایجوکیشن کویقینی بنائینگے ۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر وحید قمر کا تعلق واہ کینٹ سے ہے ۔ انہوں نے میٹرک اور انٹر راولپنڈی بورڈ سے 1985 اور 1988 میں کیا ۔انہوں نے 1993میں انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی۔وہ ایم ایس سی انجینئرنگ کرنے کے بعد پاکستان انجینئرنگ اینڈسائنٹیفک کمیشن کا حصہ بنے
اور اہم پوسٹوں پر فرائض سرانجام دئیے ۔وہ 2009میں زکریا یونیورسٹی سے منسلک ہوگئے ۔انہوں نے 2018 میں چین سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ وہ انڈسٹریل اور تدریس کا 24سال تجربہ رکھتے ہیں۔ انکے 20 ریسرچ پیپر انٹرنیشنل جرنلز میں شائع ہوچکے ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 29 جولائی 2019ء کو شائع