Author Topic: انٹرمیدیٹ اور گریجوایشن كے بعد براہ راست ملازمت كے  (Read 5029 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
انٹرمیڈیٹ اور گریجوایشن كرنے كے بعد مختلف اداروں میں

اعلیٰ ملازمتوں سے لے كر عام كلریكل جاب تك ملازمتوں كے

مختلف مواقع موجود ہیں ۔انٹر میڈیٹ یا گریجوایشن یا

پوسٹ گریجوایشن كرنے والے نوجوانوں كے لیے ضروری ہے كہ

وہ پہلے اعلیٰ ملازمتوں كے لیے كوشش كریں ۔وہ نوجوان

جنہوں نے ایف اے یا ایف ایس سی كیا ہوا اور اچھے قد كاٹھ

اور جسمانی صحت كے مالك ہوں انہیں چاہیئے كہ پہلے آرمی

،ائیر فورس یا نیوی میں كمیشن حاصل كرنے كی كوشش

كریں ۔كمیشن حاصل كرنے كا زیادہ تر انحصار امیدوار كی

اپنی صلاحیتوں پر ہوتا ہے۔اگر آپ میں ایك فوجی افسر بننے

كی صلاحیت موجود ہے تو انشاللہ تعالیٰ آپ آسانی كے

ساتھ انتخاب كے مراحل سے گزر جائیں گے بشرطیكہ اپ نے

اس كے لیے اپنے آپ كو اچھی طرح تیار كیا ہو۔اگر پہلی دفعہ

كامیابی حاصل نہیں ہوتی تو دوبارہ كوشش كیجئے ٫٫ممكن

ہے دوسری دفعہ كامیابی حاصل ہو جائے ۔لیكن آپ كی دو یا

تین كوششیں ناكام رہتیں ہیں تو اس میں گھبرانے والی

كوئی بات نہیں كیونكہ متعلقہ انتخان كے مراحل سے گزرت

ہوئے آپ نے بہت كچھ سیكھا ،نقصان كوئی نہیں ہوا۔اس طرح

آپ كے دل میں آگے بڑھنے اور اچھے روزگار كے حصول كی

خواہش پختہ ہوگئی اور آپ زندگی كی جدوجہد میں زیادہ

بلند حوصلوں كے ساتھ شریك ہوسكیں گے ۔وہ لوگ جو

شروع میں معمولی سی ملازمت یا روزگار كو كافی سمجھ

كر اسی پر صابر و شاكر ہوجاتے ہیں ،ایسے لوگ جمود كا

شكار ہوجاتے ہیں ۔ایسے لوگوں میں آگے بڑھنے كی صلاحیت

ختم ہوجاتی ہے ۔لہذا اگر آپ زندگی میں آگے بڑھنے كے

خواہش مند ہیں تو ضروری ہے كہ زندگی كے چیلنجوں كو

قبول كرنا سیكھیں اور ہمیشہ كسی بڑے مقصد كے لیے

محنت مشقت كریں ۔

یوں تو گریجوایشن اور پوسٹ گریجوایشن كے بعد مختلف

ملازمتیں مل سكتی ہیں لیكن اگر آپ میں اچھی ذہنی

صلاحیتیں موجود ہیں تو پھر روزگار كے حصول كا آغاز

صوبائی ،وفاقی سطح پر ہونے والے مقابلے كے امتحانات سے

كیجئے ۔اس سے آپ كو اپنی صلاحیتوں كو آزمانے كا اچھا

موقع مل جائے گا ۔

اس حصے كے مختلف ابواب میں انٹرمیڈیٹ ،گریجوایشن اور

پوسٹ گریجوایشن كے بعد ملازمتوں كے جو مواقع موجود

ہیں ان كی تفصیلات دی گئی ہیں ۔اعلیٰ قسم كی

ملازمتوں كے لیے زیادہ صفحات مختص كیے گئے ہیں تاكہ ایك

عام نوجئوان ان كے طریق كار سے اچھی طرح واقف ہوكر ان

كے لیے مناسب تیاری كرسكے اور یہ ان اعلیٰ ملازمتوں كے

لیے باصلاحیت نوجوانوں كے دلوں میں خواہش پیدا ہو۔