Author Topic: جامعہ کراچی:طلبا تنظیموں میں تصادم،5زخمی،5گرفتار  (Read 1510 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
جامعہ کراچی:طلبا تنظیموں میں تصادم،5زخمی،5گرفتار
   
کراچی…جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ طالب علم زخمی ہوگئے،جبکہ جامعہ کراچی میں تعینات رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے پانچ طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔جامعہ کراچی میں آرٹس لابی میں موجود دو طلبہ تنظیموں میں نوک جھوک کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی،جس کے نتیجے میں دونوں طلبہ تنظیموں کے طالب علموں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی،اسی دوران مشتعل طلبہ نے آرٹس لابی میں موجود بینچوں اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور شعبہ معاشیات کے ڈپارٹمنٹ کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچایا،جس کے بعد طالب علموں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ،جس کے نتیجے میں پانچ طالب علم زخمی ہوگئے،ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں موجود رینجرز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پانچ طالب علموں کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا ہے،سیکورٹی انچارج جامعہ کراچی کے مطابق کشیدگی کے باعث جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا ہے،واقعہ کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا،تاکہ مزید نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔
شکریہ جنگ