Author Topic: سکول اور امتحانات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گے  (Read 1080 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سکول اور امتحانات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گے، شفقت محمود
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکول اور امتحانات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گے۔
تعلیم یافتہ ہونا معاشرے کیلئے بہت ضروری، تاہم طلباء کیلئے کھیل و صحت مند جسمانی سرگرمیاں بھی ناگزیر ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔
 انہوںنے کہا کہ مجھے سپورٹس گالا میں سکول کی طالبات کو مقابلہ کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ ہمیں انہیں ایک ٹھوس تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے
تاکہ وہ پاکستان بنانے میں مدد کر سکیں۔اس موقع پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ‘آگے بڑھو گے’، ‘پڑھو گے’، ‘کھیلو گے’ اور ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے لگاتے ہوئے طلبہ کے لیے میگا ایونٹ کا آغاز کیا۔
 قبل ازیں ڈاکٹر غلام علی ملاح، سیکرٹری انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) نے کہا کہ کھیل کی سرگرمیاں جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بہت اہم ہیں۔
ہمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو نصاب کا حصہ بنانا چاہیے۔ چیئرمین مردان بورڈ امتیاز علی نے کہا کہ ان مقابلوں سے طلباء کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے اور اعلی سطح پر ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔
 اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) محمد آصف زمان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔