Author Topic: Federal Directorate of Education 5th and 8th class results 2023  (Read 531 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Federal Directorate of Education 5th and 8th class results 2023
The Federal Directorate of Education has released the results of the fifth and eighth scholarship examinations


وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات کے نتائج
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر اکرام علی ملک نے بٹن دبا کر آن لائن نتائج کا اعلان کیا  پانچویں کا مجموعی نتیجہ 89.27 فیصد رہا، آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات کا نتیجہ 86.85 فیصد رہا پانچویں میں578 نمبر لے کر  پہلی پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج ایف سکس ٹو ابریش فرقان نے حاصل کی۔574 نمبر لے کر دوسری پوزیشن علیشہ کامران اور کرن شہزادی نے  حاصل کی۔
573 نمبر لے کر تیسری پوزیشن زرلش ایمان اور مناہل تبسیم نے حاصل کی۔آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات کے نتائج کی شرح 86.85 فیصد رہی ۔ماڈل کالج ایف ایٹ ون کی ذارا ذوالفقار نے 681 نمبر لے کر آٹھویں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری اور تیسری پوزیشن علی ٹرسٹ کے  محمد انیس 681 نمبر، اجمل خان 675 نمبر،محمد صالح 674 نمبر حاصل کر لیے ۔
آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات میں سب سے زیادہ 53 سکالرشپ علی ٹرسٹ نے حاصل کئے۔اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو نے 11 سکالرشپ جبکہ ماڈل کالج فار بوائز جی نائن فور نے 10 سکالرشپ حاصل کر لیں۔پانچویں میں بیسٹ سکول فیضان پبلک سکول سوہان 18سکالرشپ کے ساتھ پہلے،آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو سٹریٹ نمبر25نے 17سکالرشپ لے کر دوسری پوزیشن اور علامہ اقبال ماڈل سکول ترلائی 16سکالرشپ لے کر تیسرے نمبر پر رہا۔آٹھویں میں علی ٹرسٹ 53سکالرشپ کے ساتھ پہلے،آئی سی جی ایف سکس ٹو11سکالرشپ کے ساتھ دوسرے اورآئی ایم سی بی جی نائن فور10سکالرشپ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا
 جی پی اے کے لحاظ سے علی ٹرسٹ  6جی پی اے ساتھ پہلے ،اسلام آباد ماڈل سکول G-11/1کا جی پی اے4.54رہا اور ادارہ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ آسلام آباد ماڈل سکول G-6/1-3کا جی پی اے 4.52رہا یہ ادارہ تیسرے نمبر پر رہا