Author Topic: 650 لیکچررز کو پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں د وبارہ شرکت کی ہدایت  (Read 2837 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
650 لیکچررز کو پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں د وبارہ شرکت کی ہدایت
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی محکمہ تعلیم نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے دور میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر بھرتی ہونے والے 650 کالج اساتذہ کو پوسٹنگ دینے کے بجائے انہیں دوبارہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں شریک ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے ”جنگ“ کو بتایا کہ ارباب رحیم کے دور میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے 650 کالج لیکچررز کو پوسٹنگ نہیں دی جائے گی کیونکہ اس وقت سندھ پبلک سروس کمیشن متنازع ہوچکا تھا اور خود ارباب رحیم نے اس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ لہٰذا اس پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے افراد متنازع ہیں۔اگر یہ لیکچررز کہتے ہیں کہ وہ میرٹ پر منتخب ہوئے ہیں تو انہیں دوبارہ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کو احتجاجی مظاہرے کرنے کے بجائے سروس کمیشن کے امتحان کی تیاری کرنا چاہئے۔ جب وہ ایک امتحان پاس کرسکتے ہیں تو قابلیت ثابت کرنے کے لئے دوسرے امتحان میں بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں۔




شکریہ جنگ