Author Topic: مہران یونیورسٹی میں توانائی ماحولیات اورترقی کے موضوع پرکانفرنس  (Read 2340 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
مہران یونیورسٹی میں توانائی ماحولیات اورترقی کے موضوع پرکانفرنس
   
 مہران یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف انوائرنمنٹل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس میکینکل اور دیگر کے مشترکہ تعاون سے مہران یونیورسٹی میں ابھرتی ہوئی توانائی، ماحولیات اور پائیدار ترقی کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کی کمی دنیا کے گمبھیر مسائل میں سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے معاملات دنیا کے فکر انگیز معاملات میں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں بیان کئے گئے مسائل بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غریب ممالک کے لیے ماحولیات اور توانائی جیسے مسائل کا سامنا کرنا بہت مشکل مرحلہ ہے۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گزشتہ دہائی میں کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس دہائی میں کئی ممالک میں ترقی کا کام بڑھا ہے۔ کانفرنس میں پیش ہونے والے تحقیقی مقالوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے یہ ماہر اکٹھے ہو کر بیٹھیں گے تو عالمی ترقی کے سنہری مواقع فراہم ہوں گے۔ اس سے پہلے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے منتظمین اور شرکت کرنے والوں کے جذبے سے میں بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی جانب سے منعقد کی جانے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس یونیورسٹی کے نام کو اور زیادہ روشن کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی اعلیٰ پائے کی یونیورسٹیوں سے ہمارے تعلیمی رابطے کے معاہدے ہوئے ہیں جس کی مثال اس کانفرنس کے شرکاء سے ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک کی یونیورسٹیوں سے تعلیمی رابطے کے معاہدے کئے گئے ہیں ان ممالک میں امریکہ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کانفرنس جدید ٹیکنالوجیز کو سمجھنے کا موقع فراہم کرے گی تاکہ توانائی اور ماحولیات کے میدان میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"