Author Topic: ہیپی پیلس اسکول کراچی میں نویں کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر شہید  (Read 353 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Happy Palace School Ayesha Manzil 9th Girl fell down the stairs and was martyred
ہیپی پیلس اسکول کراچی میں نویں کلاس کی  طالبہ سیڑھیوں سے گر کر شہید
کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع  نجی اسکول میں  طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔
 تفصیلات کے مطابق  واقعہ ہیپی پیلس اسکول کیمپس 3 عائشہ منزل میں پیش آیا جہاں اریبا ولد آصف سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر کر گئی۔
نجی اسکول کے مالک کا کہنا ہے کہ طالبہ اریبا سیڑھیوں سے اوپر جارہی تھی کہ اچانک گر گئی، طالبہ کو فوراً نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ انتقال کر گئی ہے۔
چئیرمین ہیپی پیلس اسکول آصف خان  کے مطابق کورونا کے باعث بچوں کی تعداد بھی انتہائی کم تھی،  جس سیڑھی سے گری وہ چھ اسٹیپس کی ہے بچی کے والدین کو فوری بلوایا گیا۔
 آصف خان کا کہنا ہے کہ طالبہ نجی اسکول پیپی پیلس گرلز کیمپس کی طالبہ تھی، طالبہ اریبہ صبح پونے آٹھ بجے اسکول آئی تھی۔
دوسری جانب اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول انتظامیہ طالبہ کو فوری طور پر اسپتال نہیں لے کر گئی اور نہ  ہی والدین کو اطلاع دی۔