Author Topic: یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا سرکاری پرائمری سکولوں کے طلباء کو مفت دودھ کی فراہمی  (Read 295 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا سرکاری پرائمری سکولوں کے طلباء کو مفت دودھ کی فراہمی

یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور پبلک سکول سپورٹ پروگرام کے تحت چلنے والے 90 سرکاری پرائمری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو مفت دودھ کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ بدقسمتی سے وطن عزیز دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کم عمر بچوں کی ایک بڑی تعداد غذائیت کی کمی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 6 ماہ تک بچوں کو دودھ فراہم کیا جائے گا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا یہ اقدام نہایت احسن ہے، صوبائی وزیر لائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک اور صوبائی وزیر سماجی بہبود یاور عباس بخاری نے بھی پروگرام کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کروائی۔ آخر میں پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر انتظار حسین بٹ نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا۔