داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ، آن لائن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں ہونے والے داخلوں کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 14جنوری تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ پری ایڈمیشن ٹیسٹ 16جنوری کو منعقد کیا جائے گا، آن لائن داخلہ فارم کیلئے جامعہ کی ویب سائٹ admissions.duet.edu.pkپر اپنا اندراج کرائیں ۔