PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: AKBAR on June 10, 2021, 05:30:33 PM

Title: فیڈرل بورڈ امتحانات دسویں اوربارہویں کے پہلے ہونگے
Post by: AKBAR on June 10, 2021, 05:30:33 PM

فیڈرل بورڈ امتحانات دسویں اوربارہویں کے پہلے ہونگے
چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصرعالم نے کہا ہے کہ امتحانات 10سے31 جولائی تک ‏ہوں گے، 10ویں اور 12ویں کےامتحانات پہلے ہوں گے اور 12ویں اور 10ویں کےنتائج پہلے جاری کریں گے پہلی بار ‏امتحانات میں ڈیجیٹل اٹینڈنس لگے گی،
ایک گھنٹے ڈیش بورڈ پر بچوں کی حاضری کا پتہ چل ‏جائے گا۔پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے 30 روز کے اندر امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوجائے، گھر بیٹھے آن ‏لائن ادائیگی کرکے سروس حاصل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا ‏‏فیصلہ کیا ‏تھا، اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‏‏10ویں اور 12ویں کے‏بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے،
9 اور 10ویں جماعت کا ‏امتحان منتخب مضامین‏ اور ریاضی میں ہوگا، 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں ‏لیے جائیں گے۔شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے،
طلبا کی آسانی کے لیے ‏‏‏منتخب امتحانات لے رہے ہیں، 9ویں اور 10ویں جماعت کا امتحان 4 مضامین میں ہوگا۔