Author Topic: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سالانہ انٹرنیشنل نیورالوجی اپڈیٹ کانفرنس  (Read 304 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Annual International Neurology Update Conference at King Edward Medical University

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سالانہ انٹرنیشنل نیورالوجی اپڈیٹ کانفرنس
 کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نیورالوجی کے زیر اہتمام 21ویں سالانہ انٹرنیشنل نیورالوجی اپڈیٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔اس موقع پر پروفیسر محمد نصر اللہ، پروفیسر محمد نعیم قصوری، کوئٹہ سے پروفیسر سلیم بیریج، پروفیسر احسن نعمان، پروفیسر اطہر جاوید، پروفیسر محسن ظہیر اور اس شعبے سے منسلک لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد جدید طریقہ علاج اور تجربات پر تبادلہ خیال کرنا ہے ۔ ہر شخص کا نیورالوجی میں مقام ہے آج کراچی سے لے کر پشاور تک کے لوگ اس شعبے سے منسلک ہیں ۔بہت جلد تحصیل اور ضلعی سطح پر نیورالوجسٹ اپنی خدمات فراہم کریں گے۔20 سال قبل اس شعبے میں چند ایک سپیشلسٹ تھے آج سینئرز کی محنت کہ وجہ سے کراچی سے پشاور تک کے سپیشلسٹ موجود ہیں ۔کنگ ایڈورڈ میں سٹروک میڈیسن،  مرگی اور راشا پر پوسٹ گریجویٹ پروگرام زیر غور ہیں۔