PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on June 29, 2019, 09:41:24 AM

Title: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں بھرتی پر پابندی
Post by: sb on June 29, 2019, 09:41:24 AM

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں بھرتی پر پابندی
ملتان: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے تمام یونیورسٹیوں میں بھرتی پر پابندی عائد کردی ہے،اس ضمن میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسی جامعات جن کے وائس چانسلر کی مدت6 ماہ یا اس سے کم رہ گئی ہے یا ان میں قائم مقام وائس چانسلر کام کررہے ہیں وہ بھرتی کرنے کے مجاز نہیں بھرتی کا تمام عمل نئے وائس چانسلر کی آمد تک روک دیا جائے،
 تمام یونیورسٹی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ نئی بھرتی کاعمل چانسلر آفس کی طر ف سے نئے احکاما ت کے جاری ہونے تک بند رہے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتی کاعمل صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ ہمایوں یاسر کی نشاندہی پر روکا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایجوکیشن یونیورسٹی میں وائس چانسلر اپنی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل 80 بھرتیاں کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،
یہ بھرتی سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے کی جارہی ہیں جس کے بعد سیکرٹری ایچ ای ڈی نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس مراسلے کےبعد زکریا یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی ملتان میں جاری بھرتی کا عمل بھی رک جائےگا ، ایچ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مراسلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 29جون 2019ء کو شائع ہوئی