Author Topic: امریکی سائنسدانوں کا سیاروں پر کھیتی باڑی کرنے کا پروگرام  (Read 1888 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

امریکی سائنسدانوں کا سیاروں پر کھیتی باڑی کرنے کا پروگرام

نیویارک : امریکی سائنسدان زمین کے قدرتی ماحول کے خراب ہونے اور خشک سالی اور دیگر عوامل کے نتیجہ میں زرعی پیداوار کم ہونے کے پیش نظر دوسرے سیاروں پر کھیتی باڑی کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سائنسدانوں نے سب سے پہلے چاند کی سطح پر سبزیاں اگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 امریکہ کی پیراگان سپیس ڈیویلپمنٹ کارپوریشن نے چاند پر سبزیاں، پھل اور پھول اگانے کا اعلان کیا ہے۔ سائنسدان ایسے ایک انتہائی اہم اقدام قرار دے رہے ہیں جو نسل انسانی کو ایک نئے عہد میں لے جائے گا۔ پیراگان کارپوریشن اس سے قبل خلائی شٹل اور بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر تجربات میں ناسا کے ساتھ شراکت کر چکی ہے لیکن چاند پر کاشتکاروں کا تجربہ تنہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس تجربے کو لیونراوسس کا نام دیا گیا ہے۔ اس تجربے کے تحت چاند کی سطح پر ڈیڑھ فٹ لمبے مثلث شیشے کے مرتبان سے ملتے جلتے ایک گرین ہاؤس میں پودے اگائے جائیں گے۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس تجربے کا مقصد مستقبل میں چاند پر مریخ اور دوسرے سیاروں پر رہنے والے مخلوق کیلئے خوراک کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
      شکریہ اے آر وائی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"