PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on August 17, 2020, 03:38:13 PM

Title: انجینئرنگ یونیورسٹی آج جزوی کھول دی جائیگی
Post by: sb on August 17, 2020, 03:38:13 PM

انجینئرنگ یونیورسٹی آج جزوی کھول دی جائیگی
 یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو آج 17اگست سے جزوی طورپرکھول دیا جائے گا

لاہور : یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو آج 17اگست سے جزوی طورپرکھول دیا جائے گا۔اس حوالے سے طلبااور عملے کو مکمل طور پر حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔نیز یونیورسٹی ہاسٹل اور بسوں میں جراثیم کش سپرے کروا کر ڈس انفیکٹ کر دیا گیا ۔فیس ماسک کے بغیر کسی بھی طالب علم کویونیورسٹی بس میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہو گی ،اسکے علاوہ کوئی بھی طالب علم بغیر فیس ماسک کے یونیورسٹی میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ  17 اگست 2020 کو شائع ہوئی