PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 15, 2020, 02:20:17 PM

Title: اساتذہ کے ٹیوشن پڑھانے پر پابندی ،یکم نومبر سے اطلاق
Post by: sb on October 15, 2020, 02:20:17 PM

اساتذہ کے ٹیوشن پڑھانے پر پابندی ،یکم نومبر سے اطلاق
فیصل آباد:اساتذہ کے پرائیویٹ ٹیوشن پڑھانے پر پابندی عائد۔ اساتذہ کے سکول اوقات کار کے دوران کسی نجی تعلیمی ادارے میں لیکچر دینے اور شام کے وقت اکیڈمی چلانے پر بھی پابندی کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ وزیرتعلیم مراد راس نے ٹویٹ میں اساتذہ کو انصاف اکیڈمیز میں مفت آن لائن سروسز دینے کی آفر کی ہے ۔محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے اساتذہ کے سکول کے علاوہ کہیں بھی پڑھانے اور ٹیوشن دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔ وزیرتعلیم مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے اساتذہ کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنا فوکس سکول کے بچوں کو پڑھانے پر مرکوز رکھیں ۔ سکول سربراہان کو اپنے سکول اساتذہ سے متعلق کسی اکیڈمی میں خدمات نہ دینے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی