Author Topic: خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نیا گرلز ہاسٹل عنقریب کھول دیا جائے گا  (Read 328 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نیا گرلز ہاسٹل عنقریب کھول دیا جائے گا
تعلیم میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے،ڈاکٹر ضیاء الحق
خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کے مختلف اداروں اور شعبوں کے سربراہان کا پانچواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور، ڈین کلینکل سائنسز پروفیسرڈاکٹر لعل محمد خٹک، ڈین بیسک میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد، ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حیدر دارین اور مختلف ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ مختلف اداروں کے سربراہان نے اپنے اداروں سے متعلق نئے ایجنڈا آئٹمز پیش کئے۔ اجلاس میں آئی این ایس کی موجودہ بلڈنگ میں طالبات کا ہاسٹل جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وائس چانسلر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریری کو کے ایم یو کے ریموٹ کیمپسز میں سنٹرل لائبریری کی ذیلی شاخیں کھولنے اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں کا دورہ کرکے ایک قابل عمل رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ انسٹی ٹیوٹ آف فارما سیوٹیکل سائنسز(آئی پی ایس) کی فارمیسی کونسل سے منظوری کے لئے درکارضروریات ہنگامی بنیادوں پر پوری کی جارہی ہیں فیکلٹی کی تعیناتی کا عمل جاری ہے جبکہ فارمیسی کونسل کا معائنہ دسمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ پرنسپل کمز کوہاٹ نے بتایا کہ کالج کا نیا گرلز ہاسٹل عنقریب کھول دیا جائے گا جہاں بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی گئی ہیں البتہ کالج کو نئی عمارت میں شفٹ کرنے میں کم ازکم مزید چھ ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ اعلٰی تعلیم کے شعبے میں بھی جدید ذرائع کے استعمال کی اہمیت اور ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے، سمارٹ کلاس رومز کے تصور کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے تمام ریموٹ کیمپسز کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مرکزی کیمپس کے ساتھ منسلک کرنا چاہئے۔