Author Topic: کراچی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے باعث امتحانات میں شریک طلبہ وطالبات کو  (Read 1616 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کراچی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے باعث امتحانات میں شریک طلبہ وطالبات کو مشکلات کا سامنا

کراچی (محمد انور خان )بجلی کے بدترین بحران کے ساتھ میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔شہر کے بیشتر امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ اور پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے باعث امتحانات میں شریک طلبہ وطالبات کو مشکلات کا سامنا رہا۔میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز میٹر ک جنرل گروپ ریگولر اور پرایﺅیٹ کے اسلامیات کے پرچے سے ہوا۔

بورڈ آفس کی انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکز کو لوڈ شیڈنگ سے مستشنی رکھنے کی درخواست کے باوجود کے ای ایس سی کے حکام نے صورت حال کا نوٹس نہیں لیاجبکہ بعض امیدواروں نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث نہ صرف گھروں پر بلکہ دوران امتحان بھی انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"