Author Topic: داؤد پبلک اسکول کراچی میں چھٹی جماعت کی طالبات کو جنسی تعلیم اور خاندانی منصوبہ  (Read 1513 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male
داؤد پبلک اسکول کراچی میں چھٹی جماعت کی طالبات کو جنسی تعلیم اور خاندانی منصوبہ بندی کے طریقہ کار پڑھائی شروع


کراچی :نجی اسکول میں قابل اعتراض نصابی مواد،احتجاج پر لڑکیوں کی چھٹی
   
کراچی . . . کراچی کے ایک نجی اسکول میں لڑکیوں کو چھٹی اورساتویں جماعت میں قابل اعترض نصابی موادپڑھائے جانے کے خلاف والدین نے احتجاج کیا جسکے نتیجے میں اسکول انتظامیہ نے بچیوں کو اسکول سے بے دخل کردیا ۔

کراچی میں داؤد پبلک اسکول میں چھٹی اور ساتویں جماعت کی طالبات کو جنسی تعلیم اور خاندانی منصوبہ بندی کے طریقہ کار پڑھائے جانے کے خلاف والدین نے شدید اعتراض کیا اور اسکول کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سبرینہ داؤد سے شکایت کی جسکے نتیجے میں سبرینہ داؤد نے انکی بچیوں کو اسکول سے نکالے جانے کے احکامات دیتے ہوئے آج صبح اسمبلی کے وقت بچیوں کو اسکول سے نکال دیا۔

بچیوں کے والدین نے جب اسکول میں داخل ہونے کی کو شش کی تو خواتین کو مرد سیکورٹی اہلکاروں نے دھکے دیئے اور انہیں گیٹ سے باہر کردیا جبکہ جیو نیوز کو ٹیم کو بھی اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
شکریہ جنگ

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

 داؤد پبلک اسکول میں بے ہودہ نصاب تعلیم کی شدید مذمت سنی تحریک کراچی
   
کراچی (پ ر) سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان اور اسلام سے متصادم کتابوں کو تحویل میں لیا جائے۔ تعلیم کے دوہرے معیار کی وجہ سے ہمارا ملک اندھیروں کی طرف جارہا ہے کسی قوم اور اس کے عوام کی ذہنی اور اخلاقی قدروں کو اس کے تعلیمی نظام سے پہچانا جاتا ہے اور وہ قومیں کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کرتیں جو تعلیم کے زیور سے آراستہ نہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داؤد پبلک اسکول میں اسلام اور نظریہ پاکستان سے متصادم اور بے ہودہ نصاب تعلیم کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور اسلام سے متصادم لٹریچر کی اشاعت اور انہیں تعلیمی نصاب کا درجہ دینا پاکستان کی نظریاتی سرحد پر حملے کے متر ادف ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف محض اظہار وجوہ کا نوٹس ملک کے 16/ کروڑ عوام کیساتھ بھونڈا مذاق ہے۔ حکومت بتائے وہ اسلام اورپاکستان کے خلاف لٹریچر شائع کرنے کی جسارت کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے گی یا عو ام ان مجرموں سے خود نمٹیں۔ انہوں نے کہا کہ آخر وہ کون سے عناصر ہیں جنہوں نے اسکول کو تعلیمی نصاب میں غیر اخلاقی تعلیم کو شامل کر نے کی اجازت دی۔
شکریہ جنگ

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

داﺅد پبلک اسکول کراچی کی انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے جماعت اسلامی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ ہم تعلیم کے نام پر معصوم ذہنوں کو گمراہ کرنے کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت جامع مسجد نعمان کے باہر نماز جمعہ کے بعد مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے سے سابق ایم پی اے اور امیر ضلع شرقی نصر اللہ شجیع نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کی ایک بڑی تعداد مسجد نعمان کے باہر موجود تھی۔ یہ مظاہرہ داﺅد پبلک اسکول سمیت شہر کے مختلف پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں اور بچیوں کو غیر اخلاقی اور غیر شرعی نصاب پڑھائے جانے کے خلاف کیا گیا۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کے نصاب کا جائزہ لیا جائے‘ داﺅد پبلک اسکول کی انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے‘ پرانا یونیفارم بحال کیاجائے‘ نصاب کو ازسرنو ترتیب دے کر نصاب سے غیر اخلاقی و غیر شرعی مواد کا اخراج کیا جائے۔مظاہرین نے مزید مطالبہ کیا کہ توہین رسالت سے متعلق مواد کو حذف کیا جائے۔نیز مارکیٹ میں موجود اس قسم کی تمام کتابوں کو جن میں اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا گیا ہے انہیں ضبط کیا جائے اور پاکستان میں موجود بورڈ بالخصوص آغاخان بورڈ کو ختم کیا جائے۔ مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے نصر اللہ شجیع نے عوام کو یقین دلایا کہ ہم وطن عزیز میں ہونے والی اس قسم کی اسلام دشمن سازشوں کا بھرپور جواب دیں گے اور ارض پاک کو ایک مکمل اسلامی نظریاتی فلاحی مملکت بناکر دم لیں گے۔
شکریہ جسارت

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
حکومت خود نصاب تشکیل دے طالبات اور والدین کا کراچی میںمظاہرہ

کراچی: جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبات کو جنسی تعلیم دینے والا اسکول ایک دن بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا حکومت خود نصاب تشکیل دے ۔کراچی میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں چھٹی ساتویں اور آٹھویں جماعت کی طالبات کو جنسی تعلیم دینا افسوسناک عمل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جنسی تدریس سے انکار کرنے والی طالبات کو اسکول سے خارج کرنے والی انتظامیہ کو برظرف کیا جائے اور صرف داوٴد اسکول ہی نہیں بلکہ دیگر او اور اے لیول اسکولوں کے نصاب کو حکومت سندھ از سر نو ترتیب دے۔ مظاہرہے میں شریک افراد نے اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ داوٴد اسکول کی طالبات کے والدین نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔
شکریہ اج