Author Topic: طلباء کی ڈی کام ، ڈی بی اے کے سالانہ نتائج میں نمایاں کارکردگی  (Read 378 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلباء کی ڈی کام ، ڈی بی اے کے سالانہ نتائج میں نمایاں کارکردگی
پشاور: مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پشاور کے طلباء نے ڈی کام ، ڈی بی اے کے سالانہ نتائج میں بیسویں مرتبہ ٹاپ 20پوزیشنز میں جگہ بنالی۔ ڈی کام پارٹ ٹو میں کامران نے 1052نمبر لے کر صوبہ بھر میں پہلی ، حماد احمد نے 1028نمبرلے کر دوسری اور فواد گلزار نے 1026نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔
ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن میں نجیب اللہ نے 1129نمبرلے کر پہلی ، زاہد رحمان نے 1119نمبرلے کر دوسری اور محمد سلمان نے 1081نمبرلے کر صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ڈی کام پارٹ ون میں جلیس احمد نے 532نمبر کیساتھ پہلی ، شاہد حسین نے 524نمبر کے ساتھ دوسری اور محمد وقاص نے511نمبر کیساتھ صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور 28 جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"