Author Topic: پنجاب یونیورسٹی میں بسیں کم ، طلبا کو سخت پریشانی  (Read 1121 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

پنجاب یونیورسٹی میں بسیں کم ، طلبا کو سخت پریشانی
لاہور: پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بسوں کی شدید کمی ہے۔ جس کی وجہ سے طلبا وطالبات کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ جامعہ پنجاب میں اس وقت تقریبا ۳۰ ہزار سے زائد طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی ہوسٹل میں طلبہ تنظیموں کےرویہ کی وجہ سے بہت کم طلبہ رہایش پذیر ہیں۔ صبح کے وقت مختلف روٹ پر شدید سردی اور دھند کے باوجود طالبا ت بس کے آنے سے آدھ گھنٹہ پہلے ہی پہنچ جات ہیں۔ بسوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی ملازمین اور طلبہ وطالبات سے بس کھچا کھچ بھری ہوتی ہیں۔
اور مرد اور خواتین بسوں سے لٹک کر سفر کرنے پرمجبور ہیں۔ طلبہ  کا کہنا یہ کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہوسکتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ مسئلہ حل کرنے کے بجائے روٹ بندکرنے کی دھمکی دیتی ہے ۔