Author Topic: برتن سازی  (Read 3909 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
برتن سازی
« on: December 04, 2007, 07:13:30 PM »

برتن سازی
مٹی كے برتن بنانے كی روایت ہمارے ملك میں بہت قدیم ہے ۔اس كی جڑیں موہنجو داڑو ،ہڑپہ اور وادی سون كی  قدیم تہذیبوں تك پھیلی ہوئی ہیں ۔ہماری دیہی معاشرت میں آج سے بیس پچیس سال پہلے تك مٹی كے برتن سازوں یا  كمہاروں كو خاص اہمیت حاصل تھی لیكن اب دیہی علاقوں میں بھی مٹی كے برتن بہت كم مقدار میں استعمال ہوتے ہیں جس كی وجہ سے برتن سازی كی اس صنعت سے وابستہ بے شمار لوگ اس پیشے كو ترك كركے دیگر پیشے اپنا چكے ہیں بلكہ اگر یہ كہا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا كہ اس پیشے سے وابستہ افراد كی اكثریت محنت مزدوری كی خاطر شہروں كا رخ كرچكی ہے ۔

بہتر تو یہ تھا كہ اس صنعت كو ختم ہونے سے بچانے كے لیے اسے جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ كیا جاتا اور مٹی كی جگہ چائنا كلے اور دیگر نئے استعمال ہونے والے خام مال كو بروائے كار لایا جاتا ۔برتن پكانے كی روایتی بھٹیوں كو جدید شكل دی جاتی تو یہ دستكاری بجائے ختم ہونے كے ایك جدید صنعت میں تبدیل ہوسكتی تھی اور روایتی ہنر مندوں كو اپنا پیشہ ترك كرنے كی ضرورت پیش نہ آتی ۔

اب بھی وہ لوگ جو اس دستكاری سے وابستہ ہیں وہ اپنی نئی نسل كو اپنا روایتی فن منتقل كرنے كے ساتھ ساتھ انہیں برتن سازی اور سرامكس كی جدید تربیت بھی فراہم كردیں تاكہ وہ اپنے جدی پیشے كو جدید تقاضوں كے ساتھ ہم آہنگ كرسكیں ۔اس پیشے سے وابستہ خاندانوں كو چاہیے كہ وہ اپنے بچوں كو پاٹری اور سرامكس كی پیشہ ورانہ تربیت دلوائیں ۔پنجاب میں پنجاب سمال انڈسٹریز كارپوریشن كے قائم شاہدرہ میں پاٹری ڈویلپمنٹ سنٹرز اور گجرات میں سرامكس ٹریننگ سنٹرز سے برتن سازی كے بارے میں جدید تربیت حاصل كی جاسكتی ہے۔