Author Topic: ملتان ویمن یونیورسٹی کیلئے ایک ارب 16کروڑ کابجٹ پیش  (Read 322 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ملتان ویمن یونیورسٹی کیلئے ایک ارب 16کروڑ کابجٹ پیش
ملتان : ویمن یونیورسٹی کیلئے ایک ارب 16کروڑ روپے کابجٹ پیش کردیا گیا، ویمن یونیورسٹی ملتان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عصمت ناز کی صدارت میں ہوا جس میں خزانہ دار اعجاز حسین نے بجٹ 2019-20پیش کیا جس کے مطابق بجٹ کا مجموعی تخمینہ ایک ارب 16کروڑ روپے ہوگا، ترقیاتی بجٹ 25کروڑ50لاکھ روپے مقرر کیا گیا جبکہ تنخواہوں، الائونس، ریسرچ اور دیگر اخراجات کےلئے 75کروڑ مختص کئے گئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عصمت ناز نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی اپنی محدود آمدنی کو بہتر استعمال کرتے ہوئے طالبات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کررہی ہے۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن 05 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"