Author Topic: منگھوپیر لپروسی اسپتال کراچی میں جدید انسٹیٹیوٹ جون میں کام شروع کردیگا  (Read 1555 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
منگھوپیر لپروسی اسپتال کراچی میں جدید انسٹیٹیوٹ جون میں کام شروع کردیگا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ منگھو پیر میں سٹی گورنمنٹ کے 110 سالہ قدیم لیپروسی اسپتال میں متعدی امراض کے علاج کیلئے 50 بستروں پر مشتمل ساڑھے 28 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا جدید ترین انسٹی ٹیوٹ اس سال جون میں کام شروع کردے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو جذام کے عالمی دن کے موقع پر لیپروسی اسپتال منگھو پیر میں انسٹیٹیوٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اے ڈی سجنانی،لیپروسی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی عباسی، ڈاکٹر نگہت شکیل ، ڈاکٹر نصرت شوکت، ڈاکٹر ناصر جاوید اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ناظم کراچی نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ جذام کے مریضوں اور علاقے کے مکینوں کو صحت کی تمام بنیادی سہولتیں بہم پہنچانے کا بہتر ین ذریعہ بنے گا۔ اس موقع پر ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے شہر کے دور دراز علاقوں سے اسٹاف کو لانے اور لے جانے کے لئے فوری طور پر ایک وین کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔    
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"