Universities In Pakistan > Universities In Sindh

وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ سندھی میں ثقافت کا دن

(1/1)

AKBAR:

وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ سندھی میں ثقافت کا دن

وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ سندھی کی جانب سے سندھی ثقافت کا دن منایا گیا ،تقریب سے مہمان خصوصی رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وادی سندھ کی تہذیب ہمارے لئے فخر کا باعث ہے ،ہمارے نوجوان طلبہ جوش و جذبے کے ساتھ ثقافتی اقدار دنیا میں روشناس کرانے کیلئے اس قسم کے پروگرام منعقد کرتے ہیں ،شعبہ سندھی کے چیئر مین ڈاکٹر عنایت حسین لغاری نے کہا کہ شعبہ سندھی گزشتہ چند برسوں سے سندھی ثقافت کا دن مناتا آرہا ہے ،اس موقع پر ڈاکٹر سیما ابڑو ،ڈاکٹر اصغر دشتی نےبھی خطاب کیا۔

Navigation

[0] Message Index

Go to full version